بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

 

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان بلائنڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 94 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 95 رنز کا ہدف دسویں اوور میں حاصل کر لیا۔پاکستان بلائنڈ کی جانب سے فخر عباس نے 3،نعمت اللہ، محمد آصف، طلحٰہ اقبال اور ظفر اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ نیپال کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔

تعارف: News Editor