سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے جاری
راولپنڈی ( رپورٹ ; ذوالفقار علی خان)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائت پر پورے پنجاب میں جاری کھیلتا پنجاب کے انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژنل لیول کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔
اس سلسلے میں راولپنڈی میں انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ مقابلوں کا انعقاد شہباز شریف پارک کرکٹ گراونڈراول روڈ پر کیا گیا کرکٹ کے مقابلوں کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمرجنسی سروسز ضیا اللہ شاہ نے کیا۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب رجحان بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کا راستہ دکھا یا ہے۔
کھیلوں میں جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بیش قیمت انعامات رکھ کر نوجوانوں کی دلچسپی کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ ان کا ویژن کھیلتا اور آگے بڑھتا پنجاب نوجوانوں میں مقبول ہو رہا ہے
اور اب یہ بات بہت واضح ہو چکی ہے کہ پنجاب کا نوجوان بہت سی غیر ضروری سرگرمیوں کو چھوڑ کر کھیل کے میدانوں کا رخ کر رہا ہے اور کھیلتا پنجاب میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت نے یہ بات ثابت کر دی ہے
انہوں نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں سے ایک ہی درخواست کروں گا کہ وہ اپنی درست سمت کا تعین کریں اور صحت مند زندگی کے لئے کھیلوں میں بھر طور پر شامل ہوں۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، پرونشل کوچ محمد اعجاز، پرونشل کوچ شفقت نیازی، صنوبر گل اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر آفیشل بھی موجود تھے