باسکٹ بال فیڈریشن نےدبئی چیمپیئن شپ کے نام پر ٹراٸلز جعلی قرار دیدٸیے
ایف آٸی اے کو خط لکھا جاٸیگا، سیکرٹری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن
اسلام آباد(نوازگوھر)
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کو غیر قانونی اور جعلی قرار دیدیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرائلز کے خلاف ایکشن لیکر ٹیم کو بیرون ملک جانے سے فوری روکا جائے گا۔
پی ایس بی کے قوانین کے تحت بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے لیے کسی بھی ٹیم کو بیرون ملک جانے کے لیے فیڈریشن اور پی ایس بی سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن بعض لوگ جان بوجھ کر پاکستان کے نام پر غیر قانونی ٹیم بیرون ملک بھجوانا چاہتے ہیں،
اس غیر قانونی ٹیم کا پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ماضی میں بھی ایسی غیر قانونی ٹیمیں بنا کر پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن پی ایس بی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھتی ہے جس کی بنا پر بیرون ملک ہونے والی کسی بھی چیمپیئن شپ کے لیے ٹیم کو بھجھوانا
ان کی ذمہ داری ہے۔ لاہور کے مقامی سکول میں دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے ٹرائلز مکمل طور پر غیر قانونی ہیں، ایف آئی اے کو بھی درخواست دی جائے گی کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی کسی ٹیم کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔