دکن گلیڈی ایٹرز نے ابوظہبی ٹی 10 کے فائنل میں مسلسل چوتھی بار جگہ بنا لی
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کے کوالیفائر 1 میں دکن گلیڈی ایٹرز نے مورس ویل اسمیپ آرمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اس شاندار فتح کے ساتھ دو مرتبہ کی چیمپیئن گلیڈی ایٹرز نے مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں بار فائنل میں جگہ بنائی۔
گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اور انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ پورن 33 گیندوں پر 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چوکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
دوسری جانب کوہلر کیڈمور نے نصف سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ 24 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد مورس ویل اسمیپ آرمی نے پہلے ہی اوور میں 13 رنز بنا کر ہدف کا تعاقب مثبت انداز میں کیا
تاہم گلیڈی ایٹرز کے بولنگ یونٹ نے جلد ہی واپسی کی اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن نے دوسرے اوور میں صرف ایک رن بنا کر چریتھ اسلانکا کو پولین میں واپس بھیج دیا۔
اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور اسمیپ آرمی کو رنز بنانے سے روک دیا اور وہ 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز ہی بنا سکے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق، گلیسن اور ڈیوڈ ویزے نے وکٹیں حاصل کیں۔ طارق نے 2 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور مخالفین کے اسکورنگ ریٹ پر نظر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ گلیسن اور ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مورس ویل اسمیپ آرمی اب بھی مقابلے سے باہر نہیں ہے کیونکہ اب وہ کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر 2 کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔ دکن گلیڈی ایٹرز 2 دسمبر 2024 کو ٹائٹل میچ میں کوالیفائر 2 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔