پاکستان کے سکواش لیجنڈ جان شیر خان پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔
پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر کے ساتھ ملائیشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، جان شیر اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے سکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے باالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے ، جان شیر خان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔
جان شیر نے پروفیشنل سکواش میں ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتے ہیں، پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے ہیں ، وہ 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا بھی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان شیر خان نے ہانگ کانگ کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہ وہ ہانگ کانگ آکر اپنے پرانے دوستوں سے مل کر بہت خوش ہوئے ہیں۔
’ہانگ کانگ میرا دوسرا گھر ہے اور میں نے کئی سالوں تک ہانگ کانگ اوپن کھیلا اور میں نے آٹھ ہانگ کانگ اوپن جیتے، اس لیے ہانگ کانگ واقعی میرے لیے بہترین جگہ ہے۔۔۔یہ اعزاز حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔‘
1980 اور 1990 کی دہائیوں میں اسکواش کے کھیل پر پاکستانی غلبہ کا ایک اہم کردار جان شیر خان رہے ہیں، جنہوں نے 8 بار ورلڈ چیمپئن شپ جیتی، جو مردوں کے کھیل میں ایک ریکارڈ ہے اور اسی طرح 6 مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹلز اپنےنام کرچکے ہیں۔
اپنے پورے کیرئیر میں 97 مہینوں تک عالمی نمبر 1 رہنے والے، جان شیر خان کے جیتے گئے مجموعی پیشہ ورانہ ٹائٹلز کی تعداد 99 ہے جو کہ ریکارڈز شروع ہونے کے بعد سے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے ایوارڈ حاصل کرنیوالی فتوحات زیادہ ہے۔