آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ 2024 کا افتتاح

آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ 2024 کا افتتاح

لاہور: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ 2024 (ایم ٹی 200) کا پیر کے روز اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک لاہور میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

چیمپئن شپ کا آغاز ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں ٹینس کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی، ڈاکٹر رشید لطیف خان، آر ایل کے گروپ کے ڈائریکٹر حسن سعید، اور پی ایل ٹی اے کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر راشد ملک (تمغۂ امتیاز) مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہوں نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

تقریب میں پی ایل ٹی اے کے فنانس سیکرٹری وقار نصار، ٹورنامنٹ ریفری عارف قریشی، ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر فہیم صدیقی، اور متعدد سینئر ٹینس کھلاڑی بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کے پہلے دن 24 سے زائد میچز کھیلے گئے، جن میں سے ٹاپ کھلاڑی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

سینئرز 35+ سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں تنویر منیر نے حسن چنگیز کو 6-0، 6-1 سے، انعام گل نے رائے عاصم ظفر کو 6-0، 6-1 سے، اور عمران بھٹی نے عثمان خالد کو 6-1، 6-1 سے ہرایا۔

سینئرز 40+ سنگلز میں سید ہادی حسین نے ماہر نصار کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔
سینئرز 45+ سنگلز میں قادر نواز نے ضیاء اللہ کو 6-0، 6-0، فیاض خان نے سید ساجد علی بخاری کو 6-0، 6-0، محمد اصغر نے شہزاد میکن کو 6-1، 6-0، اور عمر دلشاد نے سید شمس الدین کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔

سینئرز 50+ سنگلز میں انور الحق نے عدنان سردار لطیف کو 6-1، 6-1 اور عرفان احمد خلیل چوہدری نے 6-1، 6-1 سے ہرایا۔
سینئرز 55+ سنگلز میں وحید احمد نے ایسدا جی کو 6-0، 6-0 اور عارف فیروز نے اسرار گل کو 6-0، 6-2 سے شکست دی۔
سینئرز 65+ سنگلز میں ایم بابر نے خالد رحمانی کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔

تعارف: News Editor