زوہیب پاکستان ٹینس رینکنگز میں انڈر 14 کیٹگری کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے

زوہیب پاکستان ٹینس رینکنگز میں انڈر 14 کیٹگری کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے

لاہور: پاکستان کے نوجوان ٹینس اسٹار زوہیب افضل ملک نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگز میں انڈر 14 کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ کامیابی زوہیب کے ابھرتے ہوئے ٹینس کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کی انتھک محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

زوہیب کی اس شاندار کامیابی میں ACE ٹینس اکیڈمی نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان کے ٹینس لیجنڈز، جن میں اعصام الحق (ACE ٹینس اکیڈمی کے مالک)،

کوچ عقیل خان، کوچ محمد خالد اور ٹرینر محمد ارشد جاوید شامل ہیں، نے ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں نے زوہیب کو کامیابی کے اس مقام تک پہنچایا۔

زوہیب نے اپنی کامیابی میں مدد فراہم کرنے پر SA گارڈنز کا شکریہ ادا کیا اور لاہور گرامر اسکول (LGS) فیز 5 کی بھرپور حمایت کو سراہا، جن کی بدولت زوہیب اپنے شوق کو اعلیٰ سطح پر جاری رکھ سکے۔

زوہیب نے تھائی لینڈ کی ٹروپس اکیڈمی کا بھی شکریہ ادا کیا، جہاں انہوں نے اپنی مہارت کو نکھارنے اور بین الاقوامی چیلنجز کے لیے تیار ہونے میں مدد فراہم کی۔

تعارف: News Editor