انڈر 19 ایشیا کپ ; پاکستان انڈر 19 نے جاپان انڈر 19 کو 180 رنز سے شکست دے دی

پاکستان انڈر 19 نے جاپان انڈر 19 کو 180 رنز سے شکست دے دی

دبئی، 4 دسمبر 2024:

پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ چھ دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 180 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد ریاض اللہ نے 66 جبکہ شاہ زیب خان نے 45 رنز بنائے۔جاپان کی طرف سے نہار پرمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جاپان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور جاپان کی انڈر 19 ٹیم 28.3 اوورز میں 63 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔جاپان کی جانب سے نہار پرمار 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حذیفہ نے محض آٹھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین کارکردگی پر محمدحذیفہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

تعارف: News Editor