ٹی 20 سیریز: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف سکواڈ کا اعلان
کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 15 رکنی جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ہینریچ کلاسن کریں گے، ہینریچ کلاسن ایڈن مارکرم کے سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کی وجہ سے کپتانی کریں گے۔
آل فارمیٹ پلیئر مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، آل فارمیٹ پلیئرز پاکستان کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقا کا سکواڈ ; جنوبی افریقی سکواڈ میں ہینریچ کلاسن (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، ڈیوڈ ملر، اینریچ نوکیا، نقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، اینڈییلا سمنی، اینڈیل سیمنی اور رائل ڈیر ڈوسن شامل ہیں۔