پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ جمعرات سے شروع ہوگا۔
اس ناک آؤٹ مرحلے میں16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پی سی بی ملک بھر میں کلب کرکٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ محسن نقوی۔
لاہور، 4 دسمبر 2024: نوازگوھر
پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ جمعرات 5 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ ہر ریجن سے 16 فاتح کلب ٹیمیں ملک بھر کے آٹھ مقامات پر ناک آؤٹ راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔
آٹھ جیتنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں جائیں گی جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے، جو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے ہیں۔ ملک گیر کلب ٹورنامنٹ کے فاتح کا تعین کرنے کے لیے فائنل راؤنڈ میں کل 15 میچ کھیلے جائیں گے۔
16 کلب سائیڈز نے پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ میں اپنا سفر شروع کیا تھا جو مئی میں 16 ریجنز کے 101 اضلاع میں شروع ہوا تھا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں کل 3,388 رجسٹرڈ کلبوں نے لیگ کی بنیاد پر چالیس اوورز کے 6,143 میچوں میں حصہ لیا۔
101 اضلاع میں سے ہر ایک کے فاتح کلب ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جو اکتوبر میں ناک آؤٹ کی بنیاد پر 87 میچ کھیلے گئے تھے۔ دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر 16 ریجنز میں سے ہر ایک کے فاتح کلب نے تیسرے اور آخری راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
نچلی سطح پر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پی سی بی ملک بھر میں کلب کرکٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع میں مئی میں شروع ہونے والے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد پاکستان میں نچلی سطح پر مسابقتی کلچر کو بحال کرنا ہے۔
ہم ملک بھر میں ٹیلنٹ سے مالا مال سولہ ریجنز میں کلب سطح کے مقابلوں کے انعقاد کی اس رفتار کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کلب کرکٹ ہر مضبوط کرکٹنگ قوم کا دل اور روح ہے
اور ہم ان ہزاروں کلبوں میں سرمایہ کاری اور کھیل کے فروغ کو جاری رکھیں گے جو نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے اور اپنا سفر شروع کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں
فائنل راؤنڈ کا شیڈول: (تمام میچز 5 دسمبر کو کھیلے جائیں گے سوائے فاٹا اور پشاور کے چیمپئن کلب کے درمیان ہونے والے میچ کےجو 7 دسمبر کو ہوگا )
ڈی ایم جمالی (ڈائمنڈ سی سی) بمقابلہ کوئٹہ (خلیل کاشانی سی سی)، عبدالغفار سیال کرکٹ گراؤنڈ، نصیر آباد
فاٹا (اسپارک سی سی) بمقابلہ پشاور (آئی سی ایم ایس سی سی)، جم خانہ گراؤنڈ، پشاور
اسلام آباد (الیون اسٹار سی سی) بمقابلہ ایبٹ آباد (فرینڈز سی سی)، مارگلہ کرکٹ گراؤنڈ، جی 9 مرکز، اسلام آباد
کراچی (پاکستان سی سی) بمقابلہ حیدرآباد (میر محمود سی سی)، کے سی سی اے اسٹیڈیم، کراچی
لاہور (سٹی کرکٹ سینٹر سی سی) بمقابلہ ملتان (اوکاڑہ جم خانہ سی سی)، ایل سی سی اے گراؤنڈ، لاہور
لاڑکانہ (شاہ عبداللطیف سی سی) بمقابلہ بہاولپور (جناح اسپورٹس سی سی)، ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور
راولپنڈی (الفیصل سی سی) بمقابلہ اے جے کے (چیلنجر سی سی)، میرپور کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور
سیالکوٹ (مریدکے جم خانہ سی سی) بمقابلہ فیصل آباد (کمبائنڈ سی سی)، سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی، فیصل آباد