زمبابوے کے خلاف آخری ٹی20 کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

زمبابوے کے خلاف آخری ٹی20 میچ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے حارث رؤف، ابرار احمد، صائم ایوب اور عرفان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے ان 4 کھلاڑیوں کی جگہ عرفات منہاس، قاسم اکرم، محمد حسنین اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کی قیادت بدستور سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ دیگر ٹیم میں عمیر بن یوسف، طیب طاہر، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان اور سفیان مقیم شامل ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے اور اسے 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: News Editor