قومی ہینڈ بال چیمپئن شپ ‘پشاور میں ٹرائلز ‘17 رکنی ٹیم کا انتخاب

قومی ہینڈ بال چیمپئن شپ ‘پشاور میں ٹرائلز ‘17 رکنی ٹیم کا انتخاب

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)

32 ویں نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کی ہینڈ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز پشاور یونیورسٹی ہاسٹل ٹو گرا?نڈ میں منعقد ہوا

جس کی نگرانی صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کی‘ قومی چیمپئن شپ بائیس سے چوبیس دسمبر تک بہاولپور می منعقد ہورہی ہے

جس میں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ہینڈ بال کے پشاور میں ہونیوالے ٹرائلز کی سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحرکرم کنوینئر‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نورزادہ‘نائب صدر ارشد حسین‘

جائنٹ سیکرٹری صفدر خان اور فنانس سیکرٹری سجاد احمد شامل تھے ‘ٹرائلز میںبہترین کارکردگی دکھانے والے 17 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں مردان کے غوث علی شاہ‘

محمد طلحہ‘ خیبر کے شکیل احمد‘ نوشہرہ کے علی حسن‘ دیر لوئر کے ایاز خان‘ مردان کے نعمان خان‘ نوشہرہ کے ایم سلیم‘ مردان کے وصال احمد‘ دیر لوئر کے انور زیب‘ باجوڑ کے راحت اللہ‘

نوشہرہ کے ایم حسنین‘حسن زیب‘ سوات کے ایس سرور شاہ ‘نوشہرہ کے احمد حسین ‘مردان کے فیصل شاہ‘ دانیال ایوب اور دیر لوئرکے عزیز اللہ شامل ہیں۔

تعارف: News Editor