آئی ایل ٹی 20 کا معیار وقت کے ساتھ بہتر ہورہا ہے، نکولس پورن
دبئی ; ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا سیزن قریب آرہا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز نکولس پورن بھی شامل ہیں جو ہفتہ 11 جنوری کو دبئی میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
آئندہ سیزن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پورن نے کہا، "ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن کے لئے واپس آنا اچھا ہے۔ ہم واقعی اس سیزن کا انتظار کر رہے ہیں.
ہمیں امید ہے کہ ہم رواں سال دوبارہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے لیکن اس کے لئے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہرسال ٹورنامنٹ کا معیار بہترہورہا مجھے لگتا ہے کہ مسابقت اہم ہے اور یہ بین الاقوامی کرکٹ کی طرح محسوس ہوتا ہے جس میں نو غیر ملکی کھلاڑی اور دو متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی شامل ہیں۔
گزشتہ سیزن میں ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے ایک اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم نے کیا تھا، جن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔
وسیم نے 12 اننگز میں 321 رنز بنائے جس سے ان کی صلاحیتوں اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ ہوا۔ پورن نے اوپنر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں متحدہ عرب امارات کی کرکٹ صلاحیتوں کی مثال کے طور پر اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ میں وسیم کے ساتھ کئی برس سے کھیل رہا ہوں اور جب سے وسیم کو موقع ملا ہے انہوں نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ۔
انہوں نے دونوں سیزن میں ایم آئی کے ساتھ ہمارے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. وہ یقینی طور پر میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔