سابق آسٹریلوی اوپنر جو برنز کو اٹلی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔
برسبین میں پیدا ہونے والے جو برنز نے 2014 میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور دسمبر 2020 تک کینگروز کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 ٹیسٹ میچوں کی 40 اننگز میں 1442 رنز بنائے ۔
جوبرنز نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے 4 سنچریاں اور 7 ففٹیاں بھی بنائیں، ان کی اوسط 36.97 رہی۔اس کے علاوہ انہوں نے آسٹریلیا کے لیے 6 ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیلے
جبکہ آسٹریلیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 20سنچریاں بھی بنائیں۔تاہم جوبرنز نے آسٹریلوی ٹیم کو خیر باد کہہ کر رواں سال مئی میں اٹلی کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کوالیفائی کیا
اور جون میں اٹلی کے لیے پہلا ٹی ٹونٹی کھیلا۔جو برنز اٹلی کے لیے اب تک 5 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 211 رنز بنائے ۔