ڈومیسٹک کرکٹ ملک کے ہر وینیوز پر ہونی چاہیے۔ شعیب ملک

ڈومیسٹک کرکٹ ملک کے ہر وینیوز پر ہونی چاہیے۔ شعیب ملک

..اصغر علی مبارک…

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہاہےکہ دنیا بھر کی ٹیمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہم نے ان ٹیموں کے معیار تک پاکستان کرکٹ کو لے کر جانا ہے، پاکستان میں ہر کنڈیشنز کی پچز موجود ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ ملک کے ہر وینیوز پر ہونی چاہیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ ایسے جارحانہ مزاج کے بیٹر ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس کھیلنے چاہئیں، اوپن کوئی بھی کرے لیکن صائم ایوب لازمی ٹیم میں ہونے چاہئیں، وہ ناکام بھی ہوں گے لیکن انہیں موقع دینا چاہیے۔

اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد اندازہ ہوگا کہ کون سے کھلاڑی منظر عام پر آتے ہیں، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کا گیپ کم کرنے کے لیے ایونٹ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہونا بہت معنی رکھتا ہے، کم مواقع ملنے پر کھلاڑیوں پر پر یشر زیادہ ہوتا ہے۔

تعارف: News Editor