راولپنڈی ; پہلا فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سٹی کرکٹ نے جیت لیا۔ فائنل میں سٹی کلب نے حیدری کرکٹ کلب کو 29 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنےنام کر لیا۔
گزشتہ روز فیصل سپورٹس ٹی ٹوئنٹی چیمپین شپ کا فائنل میچ سٹی کرکٹ کلب اور حیدری کرکٹ کلب کے مابین جامع ہائی سکول میں کھیلا گیا۔ حیدری کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔
سٹی کرکٹ کلب نے اپنے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 201 رنز بناۓ۔ کپتان محمد ابراہیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی جبکہ ارشد نے 46 اور طلحہ قریشی نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں حیدری کرکٹ کلب کی ٹیم 172 رنز بنا سکی۔ حیدری کلب کی جانب سے ذاہد منصور 79 اور صائم نے 52 رنز بنائے۔ سٹی کلب کے ارشد نےتین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فائنل میں محمد ابراہیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ اشفاق عباسی کا کہنا تھا کہ میں دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ٹورنامنٹ کی پوری انتظامیہ سمیت راجہ اورنگزیب ستی ۔ فیصل اسلام اور مون سٹار کرکٹ سیالکوٹ کے اونر رانا تحسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا
جن کی بدولت یہ ٹورنامنٹ مکمل ہوا۔مستقبل میں راولپنڈی کے کلبوں کے مزید ٹورنامنٹس کرائیں گے تاکہ یہاں سے ایک مرتبہ پھر اچھے کرکٹر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔