کرکٹ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے بعد کل صبح دبئی سے پاکستان روانہ ہو گی۔

اسلام آباد جانے والے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران غیر ملکی پرواز سے صبح تین بجے روانہ ہونگے۔ لاہور جانے والے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز صبح چار بجے روانہ ہونگے۔

پشاور جانے والے ملکی پرواز سے صبح چار بجے روانہ ہونگے۔

سیالکوٹ جانے والے کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے صبح سات بجے روانہ ہونگے، جبکہ کراچی جانے والے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کل شام چھ بجے غیر ملکی پرواز سے روانہ ہونگے۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ نے دورہ یو اے ای میں سعد بیگ کی قیادت میں تین ملکی سیریز اور اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!