دیگر سپورٹس

قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے مقابلے 13دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونگے

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے مقابلے 13 سے 19 دسمبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے ، جن میں پورے ملک سے کھلاڑی شریک ہوں گے ۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 کھیل شامل ہونگے ، جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹبال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے ، اسکواش، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر ینگے ۔ 100 میٹر دوڑ، رکاوٹوں کی دوڑ، ریلے اور نیزہ بازی جیسے ایتھلیٹک مقابلے شائقین کو محظوظ کریں گے ، جبکہ فٹبال اور ہاکی جیسے ٹیم اسپورٹس دلچسپ میچوں کی صورت پیش کریں گے ۔

کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے پی ایس بی نے 2 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی ہے ۔ انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 20,000 روپے ، سلور میڈلسٹس کو 15,000 روپے ،

اور برونز میڈلسٹس کو 10,000 روپے دیے جائیں گے ۔ 22 سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے ، بشرطیکہ وہ علاقائی نمائندگی کے معیارات پر پورا اتریں۔

کسی بھی خلاف ورزی، جیسے کہ بدتمیزی یا ڈوپنگ، پر سزائیں اور نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقابلے تکنیکی ماہرین کی زیر نگرانی بین الاقوامی معیار کے مطابق لیکن مقامی ضروریات کے مطابق کچھ ترامیم کے ساتھ ہوں گے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!