پاکستان اسکواش کی سینئر ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی
(اصغر علی مبارک)
پاکستان اسکواش کی سینئر ٹیم ہانگ کانگ چین پہنچ گئی۔پاکستان کی قومی اسکواش ٹیم جس میں محمد عاصم خان، نور زمان، ناصر اقبال اور عبداللہ نواز شامل ہیں،
ڈبلیو ایس ایف ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے لیے چین کے شہر ہانگ کانگ پہنچ گئی ہے۔ٹیم نے پہلے ہی ہانگ کانگ چیمپیئن شپ گلاس کورٹس میں پریکٹس سیشن شروع کر دیے ہیں،
ٹورنامنٹ سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔ پاکستانی قومی اسکواش ٹیم پراعتماد اور تیار 9 دسمبر 2024 کو اپنے ابتدائی میچوں میں پیرو اور ہانگ کانگ، چین سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔