جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل سے ایک قدم دور
جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سری لنکا کے خلاف وائٹ واش مکمل کرلیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ریان رکلٹن اور کائل ویرین کی 2 سنچریوں کی بدولت 358 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 328 رنز بنائے جس میں ڈین پیٹرسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں ایک اور مضبوط بیٹنگ کارکردگی کے بعد اپنی برتری کو 347 رنز تک بڑھا دیا، یہ ہدف مہمان ٹیم کے لیے بہت سخت ثابت ہوا۔ سری لنکا کی ٹیم ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز پر سمٹ گئی تھی اور دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کی پارٹرنر شپ میں بحالی کے باوجود وہ آخر میں ناکام رہی۔
فتح کے بعد جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے پوائنٹس ٹیبل میں 10 میچوں کے بعد 76 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 6 میچ جیتے ہیں اور ایک ڈرا بھی کیا ہے، جس سے انہیں 4 پوائنٹس ملے ہیں۔
جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023/25 میں جنوری میں پاکستان کے خلاف مزید 2 میچز کھیلے گا۔ کم از کم ایک میچ میں جیت انہیں اگلے سال لارڈز میں ہونے والے فائنل میں جگہ دینے کی ضمانت دے گی۔ دوسری جانب سری لنکا 45.45 اوسط کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جو انگلینڈ کے 45.24 پوائنٹس سے کچھ اوپر ہے۔
پانچویں نمبر پر انگلینڈ 45.24 فیصد کے ساتھ ہے، چھٹے نمبر پر موجود کیویز کا جیت کا تناسب 44.23 فیصد ہے۔ ساتویں نمبر پر پاکستان ہے جس کا جیت کا تناسب 33.33 فیصد ہے،
بنگلا دیش 31.25 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے، ان کے تمام میچز مکمل ہو چکے ہیں، ویسٹ انڈیز 24.24 فیصد کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہے اور ان کے پاکستان سے 2 اوے میچز باقی ہیں۔