کھیلوں کی فروغ اور ترقی کے لیئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ عمیر مولا بخش چانڈیو
ینگ اسٹار باکسنگ کلب نے حیدرآباد ٹیلنٹ ہنٹ ٹرافی جیت لی۔
حیدرآباد (سپورٹس لنک)
ٹاؤن چیئرمین حسین آباد جناب عمیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیئے ہر ممکن مدد کریگی۔ حیدرآباد کی تاریخ باکسنگ کھیل کے حوالے سے مثبت ہے جس نے نیشنل اور انٹرنیشنل باکسرز پیدا ہوئے اور ہماری یہ کوشش جاری رہے گی
وہ ینگ اسٹار باکسنگ کلب کچہ قلعہ میں ڈھائی مہینے سے جاری حیدرآباد ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے اختتامی تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے خطاب کررہے تھے جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، بلال مصطفی شیخ ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز ٹاؤن، فیصل جبار خان، وڈیرہ کریم بخش قمبرانی، بابو شفیق اور مشتاق شاہ کے علاوہ سابق انٹرنیشنل باکسرز محمد علی قمبرانی، نور محمد بلوچ موجود تھے
جبکہ ریفری ججز کے فرائض شبیر بلوچ، جہانگیر جمالی، عبدالرحمن قمبرانی، نیاز قمبرانی، فیصل شورو، میڈیم رانا شیخ نے انجام دی۔ اس سے قبل حیدرآباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عطاء محمد بلوچ نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک اور شیلڈ پیش کیں۔
فائنل میں 20 مقابلوں ہوئے ینگ اسٹار باکسنگ کلب نے 5 گولڈ اور 2 سلور لیکر پہلی علی شاہ باکسنگ کلب نے 4 گولڈ 2 سلور لیکر دوسری اور دی فائٹ باکسنگ کلب نے 4 گولڈ 1 سلور لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج یہ ہیں:۔
بوائز کلاس میں انس نے معاذ کو 2-1 سے، بلال نے اریب کو 3-0، مدثر نے بلال کو 3-0، عالیان نے علی حسن کو 2-1 سے، عذیر نے انس کو 2-1 سے، حمزہ نے محمد سمیع کو 3-0 سے، حسنین نے اویس کو 3-0 سے، جونیئر کلاس میں ابرار نے شاہ میر کو 2-1 سے، عبدالاحد نے عذیر خان کو 2-1 سے، صائم نے شبیر قمبرانی کو 3-0 سے،
یوتھ کلاس میں 46 کلو گرام میں غلام نبی نے رمیش کو 3-0 سے، 48 کلو گرام میں محمد علی نے زریان کو 3-0 سے، 51 کلو گرام میں جواد نے سیف علی کو 2-1 سے، 54 کلو گرام میں شایان نے یاسر کو 2-1 سے،
57 کلو گرام میں فراز نے شاہ زین 3-0 سے، 60 کلو گرام میں مصعب نے پیر بخش کو 3-1 سے، 63.5 کلو گرام میں محبوب قمبرانی نے اسد علی کو 3-0 سے،
جبکہ سینئر کلاس میں 57 کلو گرام میں وقاص نے بابر کو 2-1 سے 67 کلو گرام میں زوار کو واکور ملی، 75 کلو گرام میں سیف اللہ نے اسد اللہ کو 3-0 سے ہرادیا۔
ٹرافی اور کٹ تقسیم کرنے کی تقریب جمعرات 12 دسمبر کو صبح 10 بجے سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔