67 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے جیت لی
پاک آرمی کی ٹیم نے 193 پوائنٹس لے کر نیشنل چیمپئن شپ اپنے نام کی،
پاک آرمی کے پہلوانوں نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں چار گولڈ، دو سلور اور تین برونز میڈلز جیتے،
واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکی، 188 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
واپڈا کے پہلوانوں نے چار گولڈ، دو سلور اور تین برونز میڈلز جیتے۔
گوجرانوالہ ; 67ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ پاک آرمی کے پہلوانوں نے 193 پوائنٹس لیکر جیت لی ، واپڈا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکی اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پنجاب کی ٹیم 166پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔
جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور میڈلز دیئے گئے ۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں دو روزہ تک جاری رہنے والی 67 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگئی،
جس میں چاروں صوبوں سمیت فیڈرل، آزاد کشمیر، واپڈا، آرمی، ریلوے ، ایچ ای سی اور پولیس کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔دس ویٹ کیٹیگری میں سو سے زائد پہلوانوں میں تگڑے مقابلے ہوئے ۔
پاک آرمی کے پہلوانوں نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں 193 پوائنٹس لیکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ،پاک آرمی کے پہلوان مختلف ویٹ کیٹیگری میں چار گولڈ، دو سلور اور تین برائونز جیت کر سرفہرست رہے ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 140پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر ،پولیس 101پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،سندھ 90پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔