سندھ پنک فٹبال چیمپئن شپ گیریزن فٹبال اکیڈمی نے جیت لی
سندھ پنک فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کراچی یونائڈ اور گیریزن کی ٹیموں کے درمیاں ہوا,
جو کہ ایک گول سے گیریزن نے جیت لیا
تھرڈ پوزبشن دیئا فٹبال ٹیم جبکہ لیاری فٹبال کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی
تھرپارکر, جیکب آباد اور گھوٹکی سمیت سندھ بھر سے 16 ٹیمیں شریک ہوئیں
سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری اور
پاریلامینٹری سیکریٹری صائمہ آغا نے چیمپئن شپ جیتنے والوں کو ٹرافیلں اور کیش پرائز دیئے
کراچی : سندھ حکومت کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس کی طرف سے لیاری میں نئے تیارشدہ لیاری انٹرنیشل فٹبال اسٹیڈیم میں تین روزہ سندھ پنک فٹبال چیمپئن شپ, گیریزن فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے جیت لی, جبکہ کراچی یونائیٹڈ فٹبال کی ٹیم رنر اپ ہوئی, تیسری پوزیشن دیئا فٹبال ٹیم نے لی.
جمعہ 6 دسمبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے سندھ پنک چیمپئن شپ کا افتتاح کیا. افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ, اسپورٹس اینڈ افیئرس کے وزیر سردار محمد بخش خان مھر اور سندھ کابینہ کے دیگر وزراء, ایم اینز, ایم پی ایز اور ھزاروں کی تعداد میں فٹبال شائقین شرکت کی تھیں.
سندھ پنک فٹبال چیمپئن شپ میں لاڑکانہ لائنز, ھزارہ وومن فٹبال, اوورسیز وومن فٹبال کلب, ڈی ڈبلیو ایف سی کلب, کراچی سٹی, گھوٹکی واریئرس, سکھر سلطانز, میرپورخاص مارویز, نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی, تھرپارکر تھنڈرس, گیریزن اکیڈمی, حیدرآباد ھیروز, ینگ مسلم وومن فٹبال کلب, لیاری فٹبال اکیڈمی, شھید بینظیر آباد اسٹرائیرکس, دیا فٹبال اور کراچی یونائڈ فٹبال اکیڈمی شامل تھیں.
اتوار کے روز ہونے والے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو تین لاکھ, رنر اپ کو دو لاکھ, جبکہ تیسری پوزیشن 75 لاکھ اور چوتھی پوزیشن لینے والی ٹیم کو 50 ھزار روپے کیش پرائز دیا گیا. اس کے علاوہ فٹبال پلیئرس کو میڈلز, شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا.
اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے وزیر سردار محمد بخش خان مھر کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے محکمے کی طرف سے اتنی بڑی شاندار چیمپئن شپ منعقد کروانا ممکن ہوئی,
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو, وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام وزراء اور لیاری کی عوام کی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو اپنایا اور کامیاب بنایا.
انہوں نے کہا کہ محکمے کی طرف سے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے, اور اب ہماری ٹیمیں قائداعظم گیمز کھلینے اسلام آباد جا رہیں ہیں, اس کے بعد موسم سرما کی چھٹیوں میں پہلی بار محکمے کی طرف سے اسپورٹس کی فری کوچنگ کلاسز کا انعقاد پوری سندھ میں کیا جائے گا,
اس کے بعد جنوری میں اسپیشل پرسنس کے لیے اسپورٹس ایونٹس, فروری میں نیشنل گیمز, مارچ میں پنک اسپورٹس ویک اور اپریل میں سندھ گیمز سمیت محکمے کی طرف سے لاتعداد سرگرمیاں منعقد کی جا رہیں.
علیم لاشاری نے بتایا کہ محکمے کی طرف سے پہلی بار ای اسپورٹس چیمپئن شپ کروائی جائیگی جوکہ اپنے لحاظ سے ایک تاریخی ایونٹ ہوگا