پاکستان کا اعزاز:سید اعجاز علی انڈونیشیا کے قومی آرچری کوچ کے لئے شاٹ لسٹ
بر صغیر کے واحد یو ایس اے لیول فو آرچری کوچ کو انٹر ویو کے لئے انڈو نیشیا بلا لیاگیا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
پاکستان کا اعزاز، پاکستان کے لیول فو ر آرچری کوچ سید اعجاز علی انڈونیشیا کے قومی آرچری کوچ کے لئے شاٹ لسٹ،
انٹر ویو کے لئے انڈونیشیابلا لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یو ایس اے آرچری لیول فور کوچ سید اعجاز علی کو انڈو نیشیا نے اپنے نیشنل آرچری کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے دنیا بھر کے معروف کوچز کی موجودگی میں شاٹ لسٹ کر لیا ہے،
اس سلسلے میں پاکستان بلکہ بر صغیر کے واحد یو ایس آرچری لیول فور کوچ سید اعجاز علی کو انڈونیشیا آرچری فیڈریشن اوع اسپورٹس حکام نے یو ایس آرچری کے توسط سے انٹر ویو کے لئے انڈونیشیا بلا لیا ہے،
اس ضمن میں سید اعجاز علی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یو ایس اے آرچری لیول کورسز کے حامل تمام آرچری کوچز کو نا صرف عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے بلکہ ان کی پروفیشنل اپروچ،درست اور موثر کوچنگ حکمت عملی کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک میں انہیں نیشنل ٹیموں کی کوچنگ کے لئے ترجیح دی جا تی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نا صرف پاکستان بلکہ بر صغیر کا واحد یو ایس آرچری لیول فور کوچ ہوں،میری نگرانی میں یو ایس اے لیول تھری اور لیول ٹو کوچز نا صرف پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں بلکہ انہیں خلیجی ممالک میں بطور آرچری کوچ ملازمت بھی مل رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ انٹر ویو کے لئے انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں نا صرف ان کا انٹر یو ہوگا بلکہ انہیں چند کوچنگ اسائمنٹس بھی دئیے گئے ہیں، وہ انڈونیشیا میں آرچری کے معیار اور ان کے کھلاڑیوں کی اسکلز اور ملک بھر میں آرچری کے فروغ اور خاص طور پر گراس روٹ لیول پر اس کھیل کی ترویج کے لئے ان کے اسٹرکچر کا بھی جائزہ لیں گے۔