ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر 17کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
کراچی ; کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمارا ادارہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کی طرح ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کی خدمت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے ووڈورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل
کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کراچی میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جوخدمات انجام دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔
قبل ازیں خالد نفیس چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلیل احمد نینی تال والا نے کرکٹ کے فروغ کے لئے جو بیڑا اٹھایا تھا اب جنید خلیل نینی تال والا اسکو اگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں خلیل احمد نینی تال والا کا خاندان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اسپا نسر کر نے پر جنید خلیل نینی تال، جاوید اختر کیانی اور میڈی کیم گروپ کا شکریہ ادا کیا۔
جبکہ ند یم عمر صدر آرسی اے کے، اعظم خان کوآرڈینیٹر، آرسی اے کے اور زون کے عہدے داران کا بھی خاص طور پر ان کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں زون 2 وائٹس نے زون5بلوز کو 162 رنز سے ہرا دیا۔
زون 2 وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ حارث نوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 106،ازان احمد نے 38 اور مہد فرقان نے 31 رنز بنائے۔ محمد احمد اور شیخ عبداللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زون5بلوز 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد معاز نے 24 رنز بنائے۔ رائٹ آرم لیگ اسپنر صغیر احمد جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 12 رنز دیکر 5 جبکہ محمد ندیم اور محمد احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کھیل کے اختتام پر عبدل واحد منیجر سندھ بینک نے زون 2 کے حارث نوید اور صغیر احمد کو مشترکہ طور پر میڈی کیم مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا۔ تقریب میں جاوید اختر کیانی میڈیامنیجر میڈی کیم گروپ، محمد احمد نقوی اسسٹنٹ سیکرٹری،
زونل صدور اجمل نصیب، جمیل احمد، محمد ریس، ضیاء احمد صدیقی، مظہر علی اعوان، زونل اسکروٹنی عارف وحید، افضل قر یشی، عبدل رؤف،خازن ظفر خان کے علاوہ ظفر احمد، نوید الامین ، نصرت محبوب، محمد افضل شیری،
ایس ایم عاصم، محمد اصغر، حذیفہ علوی،محمد حسن کے علاوہ دیگر معززین اور بہت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ۔ اسکروٹنی کے فرائض عبدل واحد، عارف وحید اور ریحان صدیقی اور کمپیئرنگ کے فرائض شاہد نواب نے انجام دیئے۔