ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے دوبارہ شروع ہو گا

ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے دوبارہ شروع ہو گا

اسلام آباد ، 11دسمبر2024: نوازگوھر

ویمنزکا ایک روزہ ٹورنامنٹ 2024 جمعرات سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے گراونڈز میں دوبارہ شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ جس کو 45 اوور کے مقابلے میں تبدیل کیا گیا ہے، فاطمہ ثناء کی زیرقیادت کانکرزکا مقابلہ عالیہ ریاض کی قیادت والی چیلنجرز سے شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ ندا ڈار کی زیرقیادت اسٹرائیکرز کا مقابلہ سدرہ امین کی اسٹارز سے ہوگا۔

ایک روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر بروز اتوار شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تمام میچز صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس صبح 9.00 بجے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم کو 1.5 ملین روپے کی انعامی رقم ملے گی، جبکہ رنر اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس اور ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ میں 8 سے 18 نومبر تک 10 میچز ہوئے۔ انوینسلز کی ٹیم منیبہ علی کی قیادت میں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چار میچز جیت کر ٹیبل ٹاپ پوزیشن پر ہے ، جبکہ اسٹارز تین میچز جیت کردوسرے نمبر پر ہیں۔ کانکرز اور اسٹرائیکرز تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں، جبکہ چیلنجرز ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

انوینسلبز کی ارم جاوید چار میچوں میں 78.33 کی اوسط سے 235 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں، انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی۔ چیلنجرزکی عالیہ ریاض اور اسٹارز کی سدرہ امین دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ عالیہ نے 234 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ دائیں ہاتھ کی بلے باز سدرہ نے دو نصف سنچریاں بنا کر 184 رنز بنائے ہیں۔

باؤلنگ چارٹ میں، دائیں ہاتھ کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے انوینسلبزکی نمائندگی کرتے ہوئے چار میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں جس میں انکی بہترین پرفارمنس 17 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے ۔

سٹارز کی رائٹ آرم آف اسپنر رامین شمیم نے 11 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کانکرز کی نشرا سندھو، انوینسلبز کی تانیہ سعید اور اسٹرائیکرز کی انعم امین نے نو وکٹیں حاصل کیں۔

چیلنجرز:
عالیہ ریاض (کپتان)، اریجاحسیب، ارم برکت، فاطمہ شاہد، گل رخ، ثمینہ آفتاب، ماہم منظور، مومنہ ریاست، نتالیہ پرویز، ثنا طالب، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، ام ہانی، یسرہ عامر، زیب النساء نیاز اور زمینہ طاہر

کانکرز:
فاطمہ ثنا (کپتان)، علینہ شاہ، دعا مجید، فرزانہ فاروق، حفصہ خالد، حمنہ بلال، خدیجہ چشتی، لاریب ملک، ماہنور آفتاب، محراب فاطمہ، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، ردا اسلم، سائرہ جبین، سمیعہ افسار اور سیدہ عروب شاہ

انوینسلبز:
منیبہ علی (کپتان)، عنبر کائنات، اریشہ نور، عائشہ ظفر، فاطمہ زہرا، غلام فاطمہ، حلیمہ دعا، ارم جاوید، نیہا شرمین، نور الایمان، عمائمہ سہیل، صائمہ ملک، صائقہ ریاض، شبنم حیات، تانیہ سعید۔ اور یسرا احتشام

اسٹارز:
سدرہ امین (کپتان)، آئمہ سلیم، انوشہ ناصر، حورینہ سجاد، کائنات حفیظ، لائبہ فاطمہ، لائبہ منصور، نیلم مشتاق، رابعہ رانی، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہ حسن، وحیدہ اخیر اور زنیرہ شاہ

اسٹرائیکرز:
ندا ڈار (کپتان)، علینہ مسعود، علیزہ صابر، آمنہ بی بی، انعم امین، عائشہ بلال، ایمن فاطمہ، فجر نوید، فریحہ محمود، گل فیروزہ، مقدّس بخاری، نورین یعقوب، صبیقہ شہزادی، سیدہ معصومہ جعفری اور وردہ یوسف ،زناش عبدالستار۔

تعارف: News Editor