کراچی ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر

اچھے کھلاڑی بننے کے لیئے سخت محنت اور جدید تربیت ضروری ہے،اولمپئن مہراللہ

کراچی ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ سیکریٹری جنرل عبدالرزاق

اسی لیگ کے ذریعے نیشنل یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ اور سندھ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے لیئے ٹیموں کا انتخاب کیا جایگا۔صدر اصغر بلوچ

کراچی (سپورٹس لنک) نامور باکسر اولمپئن مہراللہ نے کہا ہے کہ اچھے کھلاڑی بننے کے لیئے سخت محنت اور جدید تربیت ضروری ہے جس کے لیئے کھلاڑیوں کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے آج یہ ٹیلنٹ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ ماضی کی جھلک انشاء اللہ مستقبل میں نامودار ہونگے

اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو دنیائی کھیل میں سربلند رکھیں گے۔ وہ استاد محمد علی قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے گزشتہ چار مہینے سے جاری کراچی ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، نائب صدر عابد بروہی، سیکریٹری جنرل عبدالرزاق کے علاوہ سابق اولمپئن عبدالرشید قمبرانی، انٹرنیشنل باکسرز محمد امین، وحید درویش اور عدنان بابا، خاور دین، رحیم بابا، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر بھی موجود تھے۔

جبکہ ریفری ججز کے فرائض عبدالوحید درویش، ڈاکٹر شاہد، عظیم جان، شازیہ نواب، عبدالرشید، مراد بخش اور میڈیم سمیہ بلوچ نے انجام دیئے۔ آج 20 مقابلے ہوئے جس میں مردوں کے 15 اور گرلز کے 5 مقابلے ہوئے اسی لیگ کے دوران نیشنل یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ اور سندھ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے لیئے ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نتائج یہ ہیں جونیئر کلاس میں 44 کلو گرام میں شکیل الرحمن نے قدیر قمبرانی کو 2-1 سے، 46 کلو گرام میں شاہ فہد نے محمد اسماعیل کو 2-1 سے، 48 کلو گرام میں شعیب نے نجف شاہ کو 2-1 سے،

50 کلو گرام میں تبریز نے گل محمد کو 3-0 سے، 54 کلو گرام میں ایان نے بلال کو 2-1 سے، 57 کلو گرام میں حمزہ علی نے حسنات کو 2-1 سے،

60 کلو گرام میں شیراز نے عبدالسمیع کو 3-0 سے، یوتھ کلاس میں شایان نے مزمل کو 2-1 سے، 48 کلو گرام میں فیضان نے جنید علی کو 2-1 سے، 51 کلو گرام میں سدیس نے اذان کو 3-0 سے، 54 کلو گرام عادل خان نے پیر بخش کو 3-0 سے،

57 کلو گرام میں فرحان علی نے محمد عالم کو 2-1 سے، 60 کلو گرام میں روحان نے مصطفی کو 3-0 سے ہرادیا۔ اس سے قبل سیکریٹری سندھ عبدالرزاق بلوچ نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تعارف: News Editor