قائد اعظم گیمز ، تیاریاں زور و شور سے جاری

قائد اعظم گیمز ، تیاریاں زور و شور سے جاری

اتھلیٹ تین سال سے بننے والے ٹارٹن ٹریک پرتربیت حاصل کررہے ہیں

سوئمرز کی تربیت کاسلسلہ نہیں ہوسکا ، فزیکل ٹریننگ کروا ئی جاری ہیں

چودہ مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ پشاور میںجاری ، سوائے ایک کے اسلام آباد میں ہونیوالے بین الصوبائی کھیلوںکے مقابلوں کیلئے کراٹے کیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس ، ہاکی لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم ،

بیڈمنٹن حیات آبادسپورٹس کمپلیکس اورطارق ودود بیڈمنٹن ہال ، باکسنگ ،پشاورسپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ایرینا میں، ٹیبل ٹینس اورجوڈو بھی پشاورسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں مشترکہ طورپر پریکٹس کرتے ہیں،

اس طرح سکواش کی ٹریننگ قمر زمان سکواش کمپلیکس ، کبڈی پشاورسپورٹس کمپلیکس ، فٹ بال شاہ طہماس فٹ بال سٹیڈیم ، والی بال پی ایس بی پشاورسنٹر کے جمنازیم ہال ، ویٹ لفٹنگ پشاور سپورٹس ڈائریکٹریٹ ،

جبکہ ریسلنگ متھرا کے علاقے میں جاری ہے، سوئمنگ سے وابستہ سوئمرز کی تربیت کاکیمپ نہیں لگ سکا اور ان کی فزیکل پریکٹس جاری ہے اسی طرح اتھلیکٹس کا کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے تین سال سے زیرتعمیر ٹارٹن ٹریک پرجاری ہے

تعارف: News Editor