پاکستان اور پروٹیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
دورہ جنوبی افریقا کے دوران شاہینوں کو ٹی 20 سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستان اور پروٹیز کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست سے بچنے اور سیریز میں واپس آنے کیلئے آج کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ; رضوان، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان،عباس آفریدی،حسنین، عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
مزید دو میچ سینچورین اور جوہنسبرگ میں کھیلے جائیں گے، تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا، ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرخ نورکیا وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، پہلے میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران ان فٹ ہونے کے بعد ان کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ڈایان گیلیم کو متبادل کے طور پر وائٹ بال سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔