بگ کرکٹ میں ٹی دلشان نے جنوبی اسپارٹنز کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا

بگ کرکٹ میں ٹی دلشان نے جنوبی اسپارٹنز کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا

دبئی : بگ کرکٹ لیگ نے کرکٹ شائقین کو محظوظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا سدرن اسپارٹنز نے دن کے پہلے میچ میں راجستھان ریگلز کے خلاف اپنی بالادستی کو قائم کیا۔

ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ابھیمنیو متھن کی قیادت میں اسپارٹنز کے گیند بازوں نے ریگلز کو کم اسکور تک محدود کردیا۔ریگلز کا آغاز کمزوررہا اور اوپنر ایس سرینواس 8 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکن لیجنڈ ٹی دلشان نے 32 گیندوں پر 33 رنز بنائے لیکن دوسرے جانب سے انہیں بہت کم تعاون ملا ۔ میہول پٹیل نے 25 گیندوں پر 30 رنز بنائے لیکن ریگلز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکے۔

متھن نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسپارٹنز کی ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز شریشتا کی بدولت شاندار آغاز کیا جنہوں نے صرف 18 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

جس میں چوکے اور چھکے شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار کھلاڑی ہرشل گبز نے ناقابل شکست 27 رنز کی اننگز کھیل کر اسپارٹنز کو 16 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر فتح دلائی۔ متھن کی عمدہ باؤلنگ کارکردگی نے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دلوایا۔

تعارف: News Editor