گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی اب دوبارہ روشنیوں کا شہر بن رہا ہے۔
کے ٹی پی ایل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اپنے شہر کراچی کو کہتا ہوں ہیلو کراچی آئی لو یو، پاکستان کی عزت بقا کے لیے کام کرتے رہیں، کراچی نائٹس کے نام سے میری ٹیم اس سیزن میں کھیل رہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو لوگ جاوید میانداد، ہارون رشید، صادق محمد، توصیف احمد کے نام سے جانتے ہیں، اس ٹیپ بال لیگ سے پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
ہارون رشید سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کراچی پریمئر لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کے ٹی پی ایل کے سیزن فور کا آغاز ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیپ بال کرکٹ گلیوں میں ہوا کرتی تھی آج پہلے سیزن کی فائنل میچ کے ونر اور رنر اپ ٹیم کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔