بگ کرکٹ لیگ میں یوسف پٹھان کی ایم پی ٹائیگرز نے راجستھان ریگلز کو 100 رنز سے ہرادیا

بگ کرکٹ لیگ میں یوسف پٹھان کی ایم پی ٹائیگرز نے راجستھان ریگلز کو 100 رنز سے ہرادیا

دبئی ; بگ کرکٹ لیگ کے ایک اورمیچ میں مدھیہ پردیش ٹائیگرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان ریگلز کو شکست دیکر 100 رنز سے فتح حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹائیگرز کے ساکیت شرما نے پاور پلے میں 44 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان یوسف پٹھان نے 150 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اسٹورٹ بنی اور پون نیگی کی سنسنی خیز اننگز کی بدولت ٹائیگرز نے شہباز ندیم کی عمدہ باؤلنگ کے باوجود 237 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

جواب میں ریگلز بڑے ہدف کے دباؤ میں ناکام ہو گئے۔ ٹائیگرز کی جانب سے دلشان مناویرا اور پون نیگی نے رن ریٹ کو قابو میں رکھتے ہوئے باقاعدگی سے وکٹیں حاصل کیں۔

ریگلز آخر کار ہدف سے بہت کم آؤٹ ہو گئے۔ یوسف پٹھان کو ان کی شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے ٹائیگرز کی جیت کی بنیاد رکھی۔

تعارف: News Editor