قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں خواتین سوئمنگ کا ٹائٹل پنجاب نے جیت لیا
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں خواتین سوئمنگ کا ٹائٹل پنجاب نے جیت لیا جبکہ اسلام آباد نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیبرپختونخوا کے کھلاڑی چوتھے نمبر پر رہے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل خضر افضال چوہدری نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام کے ہمراہ کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ایڈمن احتشام الحق اور ایونٹ ڈائریکٹر چوہدری سعید اختر کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
چیمپئن شپ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو 20، 20 ہزار روپے، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو بالترتیب 15، 15 ہزار اور 10، 10 ہزار روپے بمعہ میڈلز حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں پنجاب نے 335 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ اسلام آباد نے 169 پوزیشن کے ساتھ دوسری اور سندھ نے 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیبرپختونخوا کے کھلاڑی چار پوائنٹس کے حاصل کرنے کے بعد چوتھے نمبر پر رہے۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات خواتین ٹیموں کے کھلاڑی نے حصہ لیا۔ جن میں پنجاب، خیبرپختو نخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل تھیں۔ مردوں کے سوئمنگ کے مقابلے شامل ہیں۔