قائد اعظم گیمز، خیبر پختونخوا کا فاتحانہ آغاز
خیبر پختونخوا نے ویٹ لفٹنگ اور سوئمنگ میں سلور اور براﺅنز میڈلز جیت لئے
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں کی طرف سے
قائد اعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کے لئے سکالرشپ کا اعلان
اسلام آباد (نوازگوھر)
پاکستان میں صوبوں کے درمیان کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اسلام آباد میں سج گیا، وفاقی دارالحکومت حکومت میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گیمز کا آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی امور رانا ثناء اللہ نے افتتاح کیا۔
گیمز میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ڈھائی ہزار سے زائد کھلاڑی 26 مختلف کھیلوں میں میڈلز کی جنگ لڑیں گے۔
افتتاحی تقریب میں تمام صوبوں کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، عالمی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کھلاڑیوں سے حلف لیا خیبر پختونخوا سے 371 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے نے شرکت کی
جس کی قیادت چیف ڈی مشن ڈی جی سپورٹس عبد الناصر نے کی ان کے ہمراہ ڈپٹی چیف ڈی مشن الیاس آفریدی‘
سیکرٹری دستہ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس کے پی نعمت اللہ خان‘ فوکل پرسن عزیز اللہ خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ اور ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ بھی تھے۔
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں بھی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے پہنچے اور مختلف کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
اسلام آباد میں قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی گیمز میں میڈلز جیتنے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو سکالرشپ دی جائے گی،
انہوں نے کہا کہ سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی کیش اِنعامات دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں سے بہت امیدیں ہیں، قائد اعظم گیمز میں بہترین مقابلوں کی امید ہے اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔‘
خیبرپختونخوا نے ابتدائی روز ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں 55 کے جی کی کلاس میں کے پی کے محمد عاقب نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا،جبکہ سوئمنگ کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے محمد خان نے دو سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا
والی بال میں بلوچستان کے 0-2، فٹبال میں اسلام آباد کو 1-5 جبکہ خواتین کے ہاکی ایونٹ میں بلوچستان کو 1-3 سے شکست دی۔سکواش کے مقابلوں میں کے پی کے کھلاڑیوں نے مرد وخواتین کے مقابلوں میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے‘
خیبر پختونخوا کی فٹبال ٹیم نے بلوچستان کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔سکواش میں ویمنز ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے بلوچستان‘کے پی نے گلگت بلتستان‘ اسلام آباد نے بلوچستان جبکہ کے پی نے سندھ کی ٹیم کو شکست دی
جبکہ مینز مقابلوں میں پنجاب نے بلوچستان کے پی نے اسلام آباد ‘سندھ نے گلگت بلتستان ‘پنجاب نے اے جے کے‘کے پی نے گلگت بلتستان جبکہ سندھ نے اسلام آباد کوشکست دے دی۔۔