لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں جافنا ٹائٹنزکی جیت کا سلسلہ جاری
لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں جافنا ٹائٹنزکی جیت کا سلسلہ جاری
پالے کیلے ; پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں بارش کی وجہ سے کچھ رکاوٹ آئی تاہم شائقین کو بالآخر کچھ ایکشن دیکھنے کو ملا۔
جافنا ٹائٹنز نے مقابلے میں اپنا شاندار کارکردگی کو جاری رکھا اور گال مارولز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
106 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جافنا نے 9 ویں اوور میں مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا ۔ ایک بار پھر ٹام کوہلر کیڈمور اور کوشل مینڈس نے حریف ٹیم کے بولنگ اٹیک پر مکمل غلبہ حاصل کیا
اور صرف 4.1 اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد مینڈس 16 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کیڈمور نے 21 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد چریتھ اسلانکا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسلانکا نے آؤٹ ہونے سے قبل 11 گیندوں پر 25 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں کا تعاون ٹیم کو جیت دلانے کے لیے کافی تھا۔
اس سے قبل گال مارویلز نے عمدہ آغاز کیا لیکن درمیانی اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز ہی بناسکے اور 10 اوورز میں اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز تک پہنچایا۔