پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا 18 دسمبر سے آغاز

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا18دسمبر سے آغاز

مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے،ملک بھر سے پروفیشنلز اور امیچرز کھلاڑی شرکت کرینگے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 18 سے25دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے گرانڈ ماسٹرز،سینئرز،جونیئرز،ویمنز اور گرلز کھلاڑیوں سمیت میڈیا سے وابستہ افراد بھی شرکت کریں گے، مجموعی طور پر 9کیٹیگریز میں مقابلوں کا انعقادہوگا۔

اس سلسلے میں سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ پاکستان باؤلنگ فیڈریشن کے زیر نگرانی اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کی میزبانی میں آٹھ روزہ رنگارنگ ایونٹ رائل روڈیل کلب ڈیفنس کے باؤلنگ ایرینا میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق میڈیا کیٹیگری کے مقابلے18دسمبر کو افتتاحی روز شیڈول کئے گئے ہیں جبکہ اسی روز افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جبکہ اختتامی تقریب25دسمبر کو منعقد ہوگی،

میگا ایونٹ میں جن کیٹیگریز میں کھلاڑی ایکشن میں ہونگے ان میں قوت سماعت سے محروم مرد وخواتین،گریڈڈ کھلاڑی،ویمنز،اوپن سنگلز،اوپن ڈبلز،فور مینز،گرانڈ ماسٹرز،سینئرز فورٹی پلس کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے170سے زائد پروفیشنلز اور امیچرز کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شرکت کریں گے۔اوپن سنگلز اور اوپن ڈبلز میں ٹاپ سکس فائنلز کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

تمام نو کیٹیگریز میں شریک فاتح،رنر اپ اور بہترین کھلاڑیوں میں 50ٹرافیز،شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: News Editor