قائداعظم گیمز: پنجاب پہلے روز 13 گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
پنجاب نے بین الصوبائی گیمز کے وومن سوئمنگ میں 5 اور بوائز نے 8 گولڈ اپنے نام کئے
اسلام آباد ; 14 دسمبر 2024 ; پنجاب کے کھلاڑیوں نے بین الصوبائی قائداعظم گیمز کے پہلے روز 13 گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے.
اسلام آباد میں ہونے والی بین الصوبائی قائداعظم گیمز کے پہلے روز کے پہلے روز وومن سوئمنگ میں پنجاب نے 5گولڈ میڈلز جیت لئے. پنجاب کی وومن سوئمرز نے 8 سلور اور تین براؤنز میڈلز جیتے.
بوائز سوئمنگ میں 8 گولڈ، 7 سلور اور ایک براؤنز میڈل جیتا. ہاکی کے لیگ میچ میں پنجاب وویمن نے سند ھ کو 14-0 سے کو ہرادیا. گرلز فٹ بال میں پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دیدی.
والی بال گرلز میں پنجاب نے گلگت بلتستان کو 3-1سے ہرادیا. پنجاب کی گرلز والی بال ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.
سکواش میں پنجاب کی فجر، عیشا اور طیبہ نے بلوچستان کی ٹیم کو 3-0سے شکست دی. سکواش میں پنجاب کے اعشرنے بلوچستان کے وقار کو 3-0سے ہرادیا.
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی،
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ہر ایونٹ میں جاکر کر سوئمنگ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، سکواش کے مقابلے بھی دیکھے. ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور ان جذبہ بڑھایا.
بین الصوبائی قائداعظم گیمزمیں پنجاب کے کھلاڑی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب
کیمپ میں جو ٹریننگ کروائی ہے اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں.