پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات چلانے والی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت گزشتہ روز پوری ہوگئی تھی تاہم فیفا کی جانب سے اب نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پندرہ فروری تک توسیع کی گئی ہے۔

کمیٹی سربراہ ہارون ملک کے نام لکھی گئی ای میل میں فیفا کے نمائندے نےامید ظاہر کی ہے کہ جنوری میں کانگریس آئین میں ترمیم منظور کرلے گی اور اس کے بعد یہ کمیٹی 15 فروری تک الیکشن کروا کر چارج منتخب نمائندوں کے حوالے کر دے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ایک مرتبہ پھر انتخابات التوا کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

فیفا ہاؤس میں ایک غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین فیفا نارملائزیشن کمیٹی اور صدر فٹبال فیڈریشن ہارون ملک کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب میں منتخب صوبائی صدور سمیت فیفا فٹبال سے وابستہ ہر اسٹیک ہولڈرز کو برابر موقع دینے کے حق میں ہے۔

تعارف: News Editor