قائداعظم بین الصوبائی گیمز ؛ پنجاب 60 تمغوں کیساتھ سرفہرست

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مقابلے جاری ہیں۔

قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں دفاعی چیمپئن پنجاب ایونٹ کے پہلے روز ہی 60 تمغوں کیساتھ سرفہرست اور مسلسل تیسری بار ٹرافی جیتنے کیلئے سب سے آگے ہے ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز مجموعی طور پر 102 تمغے مختلف اکائیوں کے درمیان تقسیم ہونگے

جن میں 34گولڈ،34 سلور، اور 34برانز میڈلز شامل ہیں۔گیمز کے پہلے روز پنجاب نے 26 گولڈ، 28 سلوراور 6 برونز میڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر 60 تمغے جیتے ۔

اسلام آباد نے 5 گولڈ، 3 سلور اور16 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 24تمغے ،خیبر پختونخوا نے 1گولڈ،1سلور اور 5 برونز کے ساتھ 7 تمغے ،سندھ نے 1گولڈ، 4سلور اور 1برانز میڈل کے ساتھ 6تمغے ،بلوچستان نے 3 گولڈ میڈلز،

آزاد جموں و کشمیر1گولڈ میڈل جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیمیں کوئی تمغہ حاصل نہ کر سکیں۔ڈی جی پی ایس بی یاسرپیرزادہ نے کہاہے کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملی ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گیمز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہیں۔ گیمز میں 15 کھیلوں کے مقابلوں رکھے گئے ہیں

جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، اسکواش، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ مقابلے 19 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے پی ایس بی نے 2 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی ہے۔ انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 20,000 روپے، سلور میڈلسٹس کو 15,000 روپے، اور برونز میڈلسٹس کو 10,000 روپے دیے جائیں گے۔

ٹیم مقابلوں میں، ہر کھلاڑی کو گولڈ کے لیے 15,000 روپے، سلور کے لیے 10,000 روپے، اور برونز کے لیے 7,500 روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، کھلاڑیوں کو 40 لاکھ روپے مالیت کے ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد بھی دی جائیں گی۔

تعارف: News Editor