فیفا ورلڈ کپ 2026 اور 2030 کی میزبانی کونسے ممالک کریں گے؟
تین ممالک 2026 میں اور چھ ممالک 2030 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے
فیفا نے 2034 کے ورلڈ کپ ایڈیشن کی میزبانی سعودی عرب کو دی ہے۔ قطر کے بعد سعودی عرب عالمی کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا خلیجی ملک ہوگا۔
تین ممالک 2026 میں اور چھ 2030 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے تین ممالک 2026 میں اور چھ 2030 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔
تین ممالک 2026 میں اور چھ 2030 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کو سال 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے بدھ کے روز 2026، 2030 اور 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعلان کیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی 2026 کے لیے امریکہ کنیڈا اور میکسیکو کریں گے
اور 2030 کے لیے اسپین، مراکش، پرتگال، یوراگوئے، پیراگوئے اور ارجنٹائن۔ ان چھ ممالک میں یوراگوئے واحد ملک ہے جہاں 100 سال بعد ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل یوراگوئے نے 1930 میں فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔
فیفا نے 2034 کے ورلڈ کپ ایڈیشن کی میزبانی سعودی عرب کو دی ہے۔ قطر کے بعد سعودی عرب عالمی کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا خلیجی ملک ہوگا۔
2026 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب تین ممالک مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کا انعقاد کریں گے۔