ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
ڈیرن سیمی اپریل 2025 سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ وہ آندرے کولے کی جگہ ریڈ بال فارمیٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ نازکرکٹراورکپتان ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈیز کے تمام فارمیٹس کی مینزکرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، ڈرن سیمی آندرے کولے کی جگہ اپریل 2025 سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پیر کو ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے ڈائریکٹرآف کرکٹ مائلزبسکومب نے سینٹ ونسنٹ میں اپنی سہ ماہی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا
کہ سابق مایہ ناز کرکٹر ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈیز کے تمام فارمیٹس کی کرکٹ کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جو اپریل 2025 سے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان آندرے کولے کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کے مقبول ترین کپتان اور کھلاڑی رہے ہیں جن کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے2012 اور 2016 میں 2 ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل حاصل کیے ہیں۔
ڈیرن سیمی 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وائٹ بال ٹیموں کو تشکیل دینے میں اپنی کوششوں کے لیے پہلے ہی تعریفیں حاصل کر چکے ہیں، ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹیم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔