یوایس جونیئراوپن اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کی ماہ نور علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ملک کا نام روشن کر دیا۔
امریکا میں جاری یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ماہ نورعلی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ماہ نورعلی یو ایس جونیئر اوپن فائنل میں کوالیفائی کرنیوالی پہلی قومی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔
ماہ نور علی نے انڈر 13کیٹیگری میں ہانگ کانگ کی ژیان زن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دی۔ ماہ نور علی آج رات یو ایس جونئیر اوپن چیمپیئن شپ کے فائنل میں مصر کی کھلاڑی کا سامنا کریں گی۔
سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد ماہ نور علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ فائنل میں بہترین کھیل پیش کروں۔ سیمی فائنل میں جو غلطیاں ہوئیں اس پر قابو پانے کی کوشش کروں گی۔ فائنل میں شاندار پرفارمنس سے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی۔