محسن نقوی کی سعودی عرب کے نائب وزیر کھیل بدر بن عبدالرحمن ال قادی سے ملاقات۔
کرکٹ کے فروغ۔ پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سعودیہ کے نائب وزیر کھیل کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت۔
پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
پاکستان اور سعودیہ کا ایمپائرز۔ کوچز اور کھلاڑیوں کے ایکسچینج پروگرام متعارف کرانے پر اتفاق۔
چئیرمین پی سی بی کی وویمنز کرکٹ کے فروغ کیلئے مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی
ریاض: 18 دسمبر،2024 ؛ نوازگوھر
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر کھیل بدر بن عبدالرحمن ال قادی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ۔ پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودیہ کے نائب وزیر کھیل کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
چئیرمین پی سی بی نے پلیئرز ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودیہ کا ایمپائرز۔ کوچز اور کھلاڑیوں کے ایکسچینج پروگرام متعارف کرانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمنز کرکٹ کے فروغ کیلئے مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر سطح پر معاونت فراہم کریں گے
اور وویمنز کرکٹ پر بھی سعودیہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نائب وزیر کھیل کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔سعودیہ کے نائب وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی اور پی ایس ایل کے پاکستان دورے کی دعوت پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔