نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ ; کانکرز کی 107 رنز سے جیت، چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست

نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ

کانکرز کی 107 رنز سے جیت، چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: نوازگوھر

ڈائمنڈر کرکٹ گراونڈ میں جاری نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے 17 ویں میچ میں کانکرز نے انوینسبلز کی ٹیم کو 107 سے شکست دے دی۔ انوینسبلز نے ٹاس جیت کر کانکرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

کانکرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے ۔ کانکرز کی حفصہ خالد 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔

انوینسبلز کی اریشہ نور، غلام فاطمہ اور فاطمہ زہرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انوینسبلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 29.4 اوورز میں 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کانکرزن کی نشرہ سندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نشرہ سندھو کو پلیئر آف دی میچ کا ایورڈ دیا گیا۔

راولپنڈی: شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اسٹرئیکرز نے چیلنجرز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر چیلنجرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

چیلنجرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے ، ناتالیہ پرویز 81 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

اسٹرائیکرز کی جانب سے ندا ڈار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 37 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اسٹرائیکرز کی ایمان فاطمہ119 اور گل فیروزہ 103 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ایمان فاطمہ کو شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

تعارف: News Editor