یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ ؛ پاکستان نے 2 ٹائٹل جیت لیے

پاکستان کی ماہ نور علی نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکواش پلیئر ماہ نور علی نے انڈر 13 سنگلز گرلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا، انہوں نے فائنل میں مصر کی کھلاڑی کو شکست دی۔

اس کے علاوہ بوائز انڈر11 کیٹیگری میں پاکستان کے حرماس راجہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ اسپیڈ حر ماس علی نے امریکی حریف کو 0-3 سے شکست دی۔

حرماس نے انولیک آرچیہالڈ کے خلاف تینویں گیمز 8-11 کے یکاساں اسکور سے جیتے، حرماس یو ایس جونیئر ٹائیٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

تعارف: News Editor