کراچی ونٹر ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر

کراچی ونٹر ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر

کراچی (سپورٹس لنک)

ممتاز اسپورٹس آرگنائزر زین کمار نے کہا باکسنگ کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اصل مسئلہ اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے جس کے لئے ہم ہر قسم کے تعاون کرنے کو تیار ہیں

وہ کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں باکسرز و آفیشلز سے خطاب کررہے تھے

اس موقع پر صدر عابد بروہی، رستم بلوچ، عظم جان، وحید جان، مراد بخش، عبدالرشید موجود تھے۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض رحیم بابا، جمیل خان، سمعیہ بلوچ، موسیٰ قنبرانی، عمران شاہ نے انجام دیئے ہیں۔ جبکہ خصوصی مہمان طوران بھی موجود تھے۔

بوائز کلاس میں 30 کلو گرام میں عمان نے عبدالکبیر کو 3-0سے، 36 کلو گرام میں شایان نے احمد کو 3-0 سے، 39 کلو گرام میں عثمان نے زرار کو 2-1 سے، 42 کلو گرام میں ایاز راجہ نے حسن کو 3-0 سے،

جونیئر کلاس میں 44 کلو گرام میں شکیل الرحمن نے قدیر قنبرانی کو 2-1سے، 46 کلو گرام میں اسماعیل نے شاہ فیصل کو 3-0سے، 48 کلو گرام میں شعیب نے نجف کو 3-0 سے، 50 کلو گرام میں تبریز نے ارمان کو 2-1 سے،

یوتھ کلاس میں 46 کلو گرام میں شایان نے مزمل کو 3-0سے، 48 کلو گرام میں فیضان نے جنید کو 3-0 سے، 51 کلو گرام میں ذکریا نے اذان کو 2-1 سے، گرلز کلاس میں 30 کلو گرام میں زینب نے مریم کو 3-0 سے،

38 کلو گرام میں عائشہ نے ایشاء رستم کو 3-0 سے، 44 کلو گرام میں سلوا نے نورالہدیٰ کو 3-0 سے، 46 کلو گرام میں قرۃ العین نے طوبہ کو 3-0 سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تعارف: News Editor