پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دیکر ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے 330 رنز کا ہدف دیا جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 ویں اوورز میں 248 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،کلاسن 97 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 جبکہ سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کامران غلام 32 گیندوں پر 63 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔
قبل ازیں کیپ ٹائون میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے330رنز کا ہدف دیا۔
کپتان محمدرضوان 80رنز بنا کر نمایاں رہے ،بابراعظم نے 73، صائم ایوب نے 25رنزبنائے ،عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کامران غلام 63،سلمان علی آغا33،شاہین شاہ آفریدی 16اورعرفان خان نے 15 رنز بنائے۔
اس سے قبل ٹاس ہارنے کےبعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو اچھا ہدف دیں۔ وکٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے،پچھلے چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،پچھلے میچ میں کچھ غلطیاں تھیں، اس بار کوشش ہوگی نہ دہرائیں۔ اس سے قبل 17 دسمبر کو پارل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کر درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون ; کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
جنوبی افریقہ الیون ; ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو یانیسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، تبریز شمسی، بجورن فورٹین اور ریسی وین دیر ڈیسن جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔