انٹرنیشنل روئنک مقابلے،پاکستانی روئرزنے9گولڈ میڈل اپنے نام کیے
پاکستان روئرز (کشتی رانی)نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل روئنک مقابلوں میں دھوم مچادی، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9گولڈ میڈل سمیت23 تمغے اپنے نام کیے۔
کراچی بوٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں محمد اسد نے تین سونے کے تمغے جیتے، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی بیٹی حوریا فیصل اور کاظمہ اعجاز نے دو دو گولڈ میڈلز لیے۔
سیف ملک اور زورین طاہر نے ایک ایک سونے کا تمغہ سینے پر سجایا، سید تیمور نے ایک سلور اور تین برانز میڈل لیے، ماسٹر کٹیگری میں پاک بھارت جوڑی اصغر علی اور سواپن نے سلور میڈل حاصل کیا۔
ایونٹ میں گیارہ ممالک کے تین سو سے زائڈ روئرز نے شرکت کی۔