عالمی مقابلوں کیلئے جانیوالے کھلاڑیوں و آفیشلز کے غائب ہونے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

عالمی مقابلوں کیلئے جانیوالے کھلاڑیوں و آفیشلز کے غائب ہونے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (این این آئی) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بیرون ملک کھیلوں کے مقابلوں میں وہیں رہ جانیوالے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2022میں ہنگری میں ورلڈچیمپئن شپ مقابلوں کے دوران پاکستانی سوئمر کے فیضان اکبر فرار ہوئے ، 2022 میں برطانیہ میں دولت مشترکہ گیمز کے دوران دو پاکستانی باکسرز واپس نہیں آئے ۔

وفاقی وزارت نے بتایا کہ مارچ 2024 میں اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں پاکستانی باکسر زوہیب اٹلی میں غائب ہوگئے ،

جون 2024ء میں ہالینڈ اور پولینڈ کا دورہ کرنے والی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک فزیو نے یورپ میں سیاسی پناہ کیلئے اپلائی کیا۔

سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی ہے ۔

error: Content is protected !!