قائداعظم بین الصوبائی گیمز ، خیبرپختونخوا نے 98 تمغے جیت لئے
اختتامی روز خیبرپختونخوا نے کبڈی اور بیڈمنٹن کے فائنل میں پنجاب کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا
اسلام آباد(نوازگوھر)
قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں خیبرپختونخوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گولڈ ، 31 سلور اور 38 براﺅنز میڈلز جیت کر مجموعی طورپر 98 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،
اسلام آباد میں منعقدہ گیمز میں خیبرپختونخوا نے ایتھلیٹکس میں چھ گولڈ پانچ سلور اور سات براﺅنز سمیت 18 میڈلز حاصل کئے ۔ کراٹے میں 4 سونے ، 7 چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیت کر16 میڈلز جیتے،جوڈو میں پانچ گولڈ ، دو سلور اور سات براﺅنز میڈلز حاصل کئے
اسی طرح تائیکوانڈو میں پانچ گولڈ ، ایک سلور اور تین براﺅنز میڈلز سمیت 9 میڈلز اپنے نام کئے ، بیڈمنٹن میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے تین طلائی اورایک کانسی کا تمغہ جیتا ،
سکواش میں خیبرپختونخوا کے حصے میں2 گولڈ ایک سلور اور دو براﺅنز میڈلز آئے ہیں ،مردوں کے والی بال اور کبڈی میں پہلی پوزیشن ، جبکہ فٹبال اور ہاکی میں دوسرے نمبر پر رہی ، ریسلنگ میں چھ سلور دو براﺅنز میڈلز ،
ٹیبل ٹینس میں چار سلور تین براﺅنز ،ویٹ لفنٹگ میںایک سلور دو براﺅنز،باکسنگ میں ایک چاندی دو کانسی تمغے جیتے ، جبکہ سوئمنگ تین کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ، گیمز میں خواتین کھلاڑیوں نے 31 تمغے حاصل کئے
جن میں سات گولڈ ، دس سلور اور چودہ براﺅنز میڈلز شامل ہے ۔ قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب نے 78 گولڈ 53 سلور اور42 براﺅنز میڈلز جیت کرپہلے نمبر پر رہی ،
خیبرپختونخوا 29 گولڈ ، 31 سلور اور 38 براﺅنز میڈلز جیت کر مجموعی طورپر 98 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سندھ نے 16 سونے 28 چاندی اور 35 کانسی تمغوں کے تیسری پوزیش حاصل کی ۔